اردو

URDU
سھارا گروپ ریاست سدرن کیلیفورنیا (ولایاتِ متّحدہ ) میں مقیم جنوب ایشیائی برادری کے درمیان ھر نوع کی بد سلوکی اور زیادتی کے شکار افراد کو ثقافتی طور سے حسّاس اور لسانی طور سے مختصّ خدمات مہیّا کراتا ہے۔
ہم کیا کار انجام دیتے ہیں ۔ ۔ ۔
سہارا کا مقصد مستقیم خدمات مہیّا کراکے، سماجی انصاف کی وکالت کرکے، برادری کے شعور کو بیدار کرکے اور برادرانہ یکجہتی کی تعلیم دے کر جنوب ایشیائی برادری کو قدرتمند بنانا اور اُوپر اُٹھانا ہے۔
برادری پر مرکوز اپنی فعّالیت کے ذریعہ ہم:
خانگی تشدُّد اور صنفِ نازک کے خلاف ظلم و زیادتی اور جنسی حملات کے ہدف افراد کی حمایت کرتے ہیں۔
ہم اپنے بزرگوں کی صحّت اور بہبود کو پروان چڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم اپنے تارکِ وطن گروہو ں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہیں۔
سہارا کی پیش کردہ خدمات میں درجِ ذیل مشمول ہیں:
عمومی فوائد
طبّی امداد۔
فوڈ اسٹامپ۔
نقد امداد۔
بزرگوں کے لئے بالاخص
سماجی تحفُّظ کا بیمہ۔
طبّی نگہداشت۔
معذوروں کی دیکھ بھال۔
سہولیّات کی فراہمی سے متعلق خدمات۔
اندرونِ خانہ زیادتی کے شکار افراد کی حمایت ۔
بزرگوں سے بد سلوکی کے متعلق خدمات۔
قانونی خدمات
شہریّت کے حصول کی درخواست کے سلسلہ میں معاونت۔
امیگریشن ، وی اے ڈبلیو اے، ٹی ویزا ، یو ویزا ، ڈی اے سی اے۔
عائلی قوانین ، قیود عائد کرنے والے احکام ، بچّوں کی حضانت اور دیکھ بھال کی خدمات۔
دماغی صحّت سے متعلق مساعدت
مادری زبان کے وسیلہ سے نفسیّاتی علاج۔
امدادی گروہوں کی تشکیل۔
صدمات سے دوچار افراد کی دیکھ بھال
بزرگوں سے بدسلوکی کے معاملات میں حمایتی خدمات
متضرّ رین کی اعانت۔
قانونی کارروائی کا انصرام۔
عدالتی نظام سے رجوع۔
برادری کو قدرتمند بنانے کی مُہم۔
سالانہ گرمائی نوجوانوں کا پروگرام۔
بزرگوں کی بہبود کا دو ماہی ورشۂ عمل (ورک شاپ)۔
بدسلوکی کے خلاف بیداری کی تعلیم و تربیت۔
ہم ہندی، اردو ، پنجابی ، گجراتی ، اور بنگلہ میں کلام کر تے ہیں۔
ہماری خدمات تمام جنوب ایشیائی برادری کے لئے مفت ہیں بلا لحاظ مذہب و ملت ، صنف و جنس ، قومیت و عِرقیّت اور جنسی رجحانات کے۔
خانگی تشدُّد اور جنسی حملوں کے سلسلہ میں اعانت
سہارا کی قائم کردہ عبوری قیام گاہ ایک ایسا بند و بست ہے جہاں صنف پر مبنیٰ تشدُّد اور جنسی تجاوز کے شکار افراد کی بلا لحاظ مذہب و ملت محرمانہ دیکھ بھال کی جاتی ہے اور جہاں مکینوں کو ان کے مذہب و کلچر کے مطابق سہولیات مہیا کرائی جاتی ہیں مثلاً حلال گوشت کھانے والے ، سبزی خور ، خالص سبزی کھانے والے ، جھٹکا کھانے والے ، وغیرہ۔
حوادث سے بچنے والوں کے حق میں خدمات میں شامل ہیں:
بحفاظت باز واپسی کا پلان۔
قانونی کارروائی کا انصرام۔
مناصحت (صلاح و مشورہ کی فراہمی)۔
گزر اوقات کے لئے دھندوں کی ٹریننگ۔
حصولِ روزگار سے متعلق تعلیم۔
آپ کا کوئی آشنا بد سلوکی کا شکار ہو سکتا ہے۔ بد سلوکی کی چند مثالیں یہ ہیں:
کسی کو آزردہ کرنے کی غرض سے اس کے خلاف بد گوئی۔
مظلومین ، ان کے خانوادہ کے افراد ، ان کے دوستوں یا ان کے پالتو جانوروں کے خلاف تشدُّد کی دھمکیاں۔
ملک بدر کرانے کی/ آئی سی ای کو بلانے کی دھمکیاں۔
جنسی تعلُّقات قائم کرنے پر مجبور کرنا خواہ اندرونِ خانہ کیوں نہ ہو۔
مالی معاملات میں دھاندلی۔
پیچھا کر نے یا اشارہ کنایہ کرنے کی حرکات۔
بچوں ، دوستوں ، خانوادہ یا برادری سے منقطع ہونا۔
آدم بیز ار ی یا صنف بیزا ر ی پر مبنیٰ تشدُّد کی دھمکیاں۔
مستعد رہیں ، محفوظ رہیں۔
اپنے اور اپنے بچوں کے لئے حفاظت کا پلان وضع کریں:
ا گر آپ کو کوئی فوری خطرہ لاحق ہے یا آپ مجروح ہو گئے ہیں تو 911 پر فون کر کے مدد طلب کریں
اگر اندرونِ خانہ جھگڑا ہو رہا ہو تو کچن (باورچی خانہ) اور باتھ روم (حمام) سے، اور کسی بھی ایسے کمرہ سے دور رہیں جہاں دھار دار اشیا موجود ہوں۔
ایک بیگ میں گھر اور کار کی فاضل چابھیاں، زرِ نقد اور اپنے اور اپنے بچوں کے لوازم کو ہمیشہ مستعد رکھیں۔
اپنے بیگ میں درجِ ذیل دستاویزات یا ان کی نقول کو مستعد رکھیں:
ریاستی شناخت کارڈ/ ڈرائیونگ لائسنس۔
سوشل سیکیورٹی کارڈ/کارڈس۔
گرین کارڈ/کارڈس/پاسپورٹ ، امیگریشن کے کاغذات۔
کریڈٹ کارڈ، چیک بّک ، مالی کاغذات۔
اپنے بچوں کو تعلیم دیں ، ان کو ا پنے حفاظتی پلان کی معلومات دیں اور ان کو آگاہ کریں کہ جب کبھی گھریلو جھگڑا ہو رہا ہو تو وہ درمیان میں نہ آئیں۔
بدسلوکی کے مظاہِر متعدِّد ہیں۔ کوئی بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے اور آپ اس سے ایک بار یا متعدد بار دوچار ہو سکتے ہیں۔
بد سلوکی آپ کی خطا نہیں۔
آپ اپنے ظالموں کے احساسات یا افعال کے لئے ذمہ دار نہیں۔
آپ تنہا نہیں ہیں۔
بلکہ آپ کے لئے اعانت مہیّا ہے۔
ہم آپ کی آواز سن رہے ہیں۔
CONTACT US
If you would like to know more about SAHARA or help us continue to provide these services, please give us a call at 562-402-4132 or contact us.
Community of support










